وینا ملک کا پہلا ملی نغمہ ’’ اے دشمن وطن ‘‘ ریلیز

شوبز رپورٹر  منگل 11 اپريل 2017
موسیقی اور شاعری اپنے جذبات لوگوں تک پہنچانے کابہترین ذریعے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

موسیقی اور شاعری اپنے جذبات لوگوں تک پہنچانے کابہترین ذریعے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

پہلے ملی نغمے ’’اے دشمن وطن ‘‘ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی گئی جس میں وینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ملی نغمے کے ذریعے ملک کو کچھ دینے کی کوشش کی ہے۔

وینا نے کہا کہ مزید ملی نغمے ریلیز کروں گی، فلمی گائیکی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، ملی نغمے کی شاعری لیفٹیننٹ کرنل (ر)کاظم حسین شاہ کی ہے جب کہ کمپوزنگ عرفان سلیم مکی اور ماسٹر عمران خلیل نے کی ہے، میوزک پروڈیوسر سہیل عباس ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنا میرا مشن ہے، موسیقی اور شاعری اپنے جذبات لوگوں تک پہنچانے کابہترین ذریعے ہیں، ملی نغمے ’’اے دشمن وطن ‘‘ میں اہمیت اور جذبے سے آگ بڑھنے کا پیغام ہے جبکہ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل (ر)تمغہ امتیاز (ملٹری) کاظم حسین شاہ، کمانڈر آصف، ارم، دیگر موجود تھے۔

اپنے خلع سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے پر قائم ہوں لیکن صلح کے لیے مفتی نعیم کوشش کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔