- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
مارچ کیخلاف طاقت استعمال نہ کی جائے، الطاف حسین
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی مارچ کیخلاف کسی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور مسئلے کے حل کیلیے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ عوامی مارچ میں شامل لوگ پرامن ہیں جن میں نوجوان ہی نہیں بلکہ خواتین، بچے، بچیاں اور بزرگ بھی شامل ہیں جن میں بیشتر خواتین کے ساتھ شیرخوار بچے بھی ہیں۔ان لوگوں کو منتشر کرنے کیلیے ان کے خلاف کسی بھی طرح طاقت کا استعمال درست اور دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا بلکہ اس سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوں گے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ کسی بھی صورت طاقت کا استعمال نہ کرے اور معاملے کے حل کیلیے مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
الطاف حسین نے دونوں فریقین حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر زور دیا کہ وہ لچک کا مظاہرہ کریں اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے لانگ مارچ اور شرکا کی ثابت قدمی پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد پر لاکھوں عوام تین دن سے کھلے آسمان تلے جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔