- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
حکومت مدت پوری کریگی، صدر، وزیراعظم
کراچی: صدرزرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اعلامیہ جمہوریت کی فتح ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔
کسی کے احتجاج یا دھرنے سے حکومت جانے والی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ مطالبات کرنے والے پہلے جمہوری انداز میں انتخابات میں حصہ لیں، اگر عوام انھیں مینڈیٹ دیتے ہیں تو اقتدار میں آکر پارلیمنٹ کے ذریعے آئین میں ترامیم کرالیں، حکومت آئین کے مطابق اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر منعقد کرائے جائیں گے، وہ بدھ کو وزیراعظم راجا پرویز اشرف، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندر یار ولی سے ٹیلی فون پر گفتگوکررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے گفتگو میں صدر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کی جانب سے جمہوری نظام کی حمایت عوام کی فتح ہے، ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورت حال، اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس اور ان کی جانب سے جمہوری نظام کی حمایت، قانونی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق صدر اور اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات، نگراں حکومتوں کے قیام اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے پر تفصیلی مشاورت کی۔
اسٹاف رپورٹر کے مطابق صدر نے وزیراعظم کوکہا کہ تمام اتحادی، اپوزیشن اور دیگر سیاسی قوتوں سے آئندہ انتخابات کے انعقادکی حتمی تاریخ کیلیے فوری مشاورت کریں تاکہ حکومت شیڈول کے مطابق مقررہ تاریخ پر انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے ۔
چوہدری شجاعت اور اسفندیار ولی سے گفتگو میں صدر نے کہا کہ غیر آئینی مطالبات کرنے والوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، موجودہ حکومت کو عوام نے اپنے ووٹوں سے منتخب کیا ہے اور ہم جمہوری طریقے سے برسر اقتدار آئے ہیں، چوہدری شجاعت نے صدر کو ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق صدر نے چوہدری شجاعت سے کہاکہ آپ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں اور مسئلے کو حل کرائیں، دریں اثنا اسلام آباد میں دھرنے اورحکومت کودرپیش قانونی مسائل کے باوجود صدر نے اسلام آباد جانے کے بجائے فی الحال کراچی میں ہی قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔