پاکستان میں جمہوری حکومت کے حامی ہیں، امریکا

آئی این پی  جمعرات 17 جنوری 2013
پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں جمہوری حکومت کی منتقلی پہلی مرتبہ ہوگی، ترجمان فوٹو: فائل

پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں جمہوری حکومت کی منتقلی پہلی مرتبہ ہوگی، ترجمان فوٹو: فائل

لندن: امریکا اور برطانیہ نے پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آزاد الیکشن کمیشن کے تحت مقررہ وقت پرشفاف انتخابات ہونے چاہئیں، پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں جمہوری حکومت کی منتقلی پہلی مرتبہ ہوگی۔

بدھ کو امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے ،لانگ مارچ پرکوئی پوزیشن نہیں لے رہے،ہم کسی فرد یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتے ۔

15

 

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بروقت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے منتظر ہیں، پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں جمہوری حکومت کی منتقلی پہلی مرتبہ ہوگی، برطانوی دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے ‘پاکستان میں انتخابات آزاد الیکشن کمیشن کے تحت مقررہ وقت پرہونے چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔