داغستان: حملہ آوروں نے سپریم کورٹ کے جج کو قتل کردیا

ایکسپریس ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
ماگومدماگومیدوف کو ظاہری طور پر پستول سے فائر کرکے ہلاک کیا گیا فوٹو: فائل

ماگومدماگومیدوف کو ظاہری طور پر پستول سے فائر کرکے ہلاک کیا گیا فوٹو: فائل

ماسکو: روس کے علاقے داغستان میں حملہ آوروں نے سپریم کورٹ کے ایک جج کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

داغستان کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایاکہ ماگومدماگومیدوف کو ظاہری طور پر پستول سے فائر کرکے ہلاک کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے انھیں قریب سے گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔