احتساب عدالت کابھی توقیرصادق کوگرفتارکرنیکا حکم

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 17 جنوری 2013
21 جنوری کوہرصورت پیش کیاجائے،احتساب عدالت،دیگرملزمان عدالت میں موجودتھے  فوٹو: ٹی ایم این/فائل

21 جنوری کوہرصورت پیش کیاجائے،احتساب عدالت،دیگرملزمان عدالت میں موجودتھے فوٹو: ٹی ایم این/فائل

راولپنڈی: احتساب عدالت نمبر ایک کے جج شاہد نصیر نے اوگرا کے مبینہ طور پر82ارب روپے فراڈکیس میں اشتہاری ملزمان سابق چیئرمین توقیرصادق اورممبراوگرا کمال بجارانی کوہرصورت گرفتارکرکے21 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

نیب ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ توقیرصادق کی گرفتاری کیلیے اس ریفرنس کے تفتیشی افسر وقاص دبئی روانہ ہوگئے ہیں اور قانونی کارروائی کرنے کے بعد اسی ہفتے واپس پہنچ جائیںگے اور آئندہ تاریخ تک ملزمان کو عدالت میںپیش کردیا جائے گا۔

2

مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان منصور مظفر اور جواد جمیل عدالت موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔