صدرزرداری کاجعلی سیکریٹری بن کررقم ہتھیانے والے فراڈیے کیخلاف مقدمہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 17 جنوری 2013
شیخ منصورنامی شخص نے خودکوصدرزرداری کا سیکریٹری ظاہرکرکے ملازمت پربحال کروانے کیلیے 5 لاکھ روپے وصول کیےفوٹو: فائل

شیخ منصورنامی شخص نے خودکوصدرزرداری کا سیکریٹری ظاہرکرکے ملازمت پربحال کروانے کیلیے 5 لاکھ روپے وصول کیےفوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف سکس ون میں صدر زرداری کاجعلی سیکریٹری بن کرشہری سے پانچ لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کے خلاف دھوکا دہی کامقدمہ درج کرلیاگیا۔

کوہسارپولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ نے  پولیس کودرخواست دی کہ شیخ منصورنامی شخص نے خودکوصدرزرداری کا سیکریٹری ظاہرکرکے اسے ملازمت پربحال کروانے کیلیے 5 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ پتہ کروانے پر معلوم ہواکہ ملزم شیخ منصورصدرکاسیکریٹری نہیں،مدعی کی درخواست پرکوہسار پولیس نے مقدمے درج نہ کیاجس پراس نے ضلعی عدالت میں درخواست دائرکی،عدالت نے مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیالیکن ملزم کوتاحال گرفتار نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔