طاہرالقادری سے مزاکرات، چوہدری شجاعت کا حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
حکومت جب تک کوئی سنجیدہ اور ٹھوس موقف نہیں اپناتی اس وقت تک و ہ طاہر القادری کے ساتھ بات نہیں کریں گے, چوہدری شجاعت  فوٹو: فائل

حکومت جب تک کوئی سنجیدہ اور ٹھوس موقف نہیں اپناتی اس وقت تک و ہ طاہر القادری کے ساتھ بات نہیں کریں گے, چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

اسلام آ باد: چوہدری شجاعت حسین نے طاہر القادری سے مذاکرات کے لیے حکومت کی نمائندگی کرنے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کو تجویز دی کہ وہ لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری سے مذاکرات کریں جس کے جواب میں چوہدری شجاعت نے موقف اختیار کیا کہ حکومت جب تک کوئی سنجیدہ اور ٹھوس موقف نہیں اپناتی اس وقت تک و ہ طاہر القادری کے ساتھ بات نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ لال مسجد انتظامیہ سے مذاکرات کررہے تھے تو آپریشن کا وار کیا گیا اب وہ ٹھوس یقین دہانی کے بعد ہی طاہر القادری کے پاس جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔