پاک بھارت کشیدگی، ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
اس بات کا امکان ہے کہ ایونٹ کولکتہ منتقل کر دیا جائے یا متحدہ عرب امارات کو میزبانی دی جائے. فوٹو: وکی پیڈیا

اس بات کا امکان ہے کہ ایونٹ کولکتہ منتقل کر دیا جائے یا متحدہ عرب امارات کو میزبانی دی جائے. فوٹو: وکی پیڈیا

نئی دہلی: پاک بھارت سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پردونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث احمد آباد اور راجکوٹ کے علاوہ 5  سے زائد شہروں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے  ویمنز ورلڈ کپ کے دوران پاکستان  کے میچوں کی میزبانی سے انکار کر دیا جس کے بعد31جنوری سے ممبئی میں شروع ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ناممکن نظرآرہا ہے اوراس بات کا امکان ہے کہ ایونٹ کولکتہ منتقل کر دیا جائے یا متحدہ عرب امارات کو اس ایونٹ کی  میزبانی سونپ دی جائے۔

چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر ویمنر ورلڈ کپ ممکن ہی نہیں۔ انہو ں نے آئی سی سی کوتجویز پیش کی کہ ایونٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کردیا جائے۔

واضح رہے کہ انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والے 9پاکستانی کھلاڑیوں کوہندوانتہا پسندتنظیمون کی جانب سے شدیداحتجاج کے بعد شرکت کرنے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن ان تمام کھلاڑیوں کووطن واپس بلالیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔