فیصل آباد: بم دھماکے کے مجرم کو 48 مرتبہ سزائے موت اور140سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
عدالت نے عثمان غنی کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔  فوٹو: فائل

عدالت نے عثمان غنی کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے بم دھماکے کے مجرم عثمان غنی کو 48 مرتبہ سزائے موت اور 140 سال قید کی سزا سنادی۔

عثمان غنی پر الزام ثابت ہونے پر  انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج مسعود ارشد نے سزا کا حکم سنایا،عثمان غنی پر الزام تھا کہ اس نے 8 مارچ 2011 کو بارود سے بھری گاڑی حساس ادارے کے دفتر کے قریب سی این جی اسٹیشن سے ٹکرا دی تھی جس سے 24 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد عثمان غنی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 48 مرتبہ سزائے موت، 140 سال قید اور مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مجرم کے ساتھی ملزم عبدالرحمان کو  شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔