کلبھوشن کے خلاف کافی ثبوت ہیں اور ٹرائل قانون کے مطابق ہوا، عبدالباسط خان

ویب ڈیسک  بدھ 12 اپريل 2017
کلبھوشن کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر، فوٹو؛ فائل

کلبھوشن کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر، فوٹو؛ فائل

نئی دلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کافی ثبوت ہیں جب کہ اس کا ٹرائل قانون کے مطابق ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج، عبدالباسط نے کھری کھری سنادیں

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں اور یہ شواہد ہم نے بھارتی حکومت سے شیئر بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف شفاف اور قانون کے مطابق ٹرائل ہوا تاہم وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں قونصلر رسائی لازمی ہونے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے بھارت دھمکی پر اُتر آیا

واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارت تلملا اٹھا ہے جس پر نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا تاہم پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارتی حکومت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو اور سمجھوتہ ایکسپریس دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں مسئلہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔