خلع کا فیصلہ واپس نہیں لیا، صلح کے معاملات جاری ہیں، وینا ملک

شوبز رپورٹر  جمعرات 13 اپريل 2017
گائیکی سے تو وابستہ ہوگئی ہوں لیکن البم پرکام نہیں کرونگی، فلم کی آفرہوئی تو سوچوں گی، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

گائیکی سے تو وابستہ ہوگئی ہوں لیکن البم پرکام نہیں کرونگی، فلم کی آفرہوئی تو سوچوں گی، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

کراچی: معروف اداکارہ وینا ملک نے کہاکہ اسد سے خلع کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے جب کہ صلح کا معاملہ چل رہا ہے، اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتی لیکن میڈیا پوچھتا ہے تو ان سے کوئی بات چھپا نہیں سکتی۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ اپنے ملی نغمہ ’’اے دشمن وطن ‘‘ کے ذریعے اپنے ملک کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے مجھے خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر بے انتہا مقبولیت ملی ہے جس کی وجہ سے اس کو باقاعدہ ریلیز کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میرا پسندیدہ شہر ہے اس لیے یہاں اپنے سونگ کی فتتاحی تقریب کا انعقاد کیاتھا جب کہ لاہور میرا گھر ہے، گائیکی سے لگاؤ ہمیشہ رہا ہے لیکن خود گانے کی کوشش اب کی ہے اور ابتداء قومی نغمے سے کیاہے، مزید نغمے کی شاعری لکھوارہی ہوں مزید ترانے بناؤں گی، اس کے علاوہ فلموں میں گانے کاکوئی فیصلہ نہیں کیا گائیکی کے شعبے سے تو وابستہ ہوگئی ہوں لیکن البم پرکام نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ قومی گیت گانے کامقصد محب وطن ہونے کا ثبوت دینے کی کوشش کی ہے اس ملک نے عزت دولت شہرت دی ہے اب اس کو لوٹانے کاوقت آگیاہے۔ اداکارہ ہوں فلم کی آفر آئی تو ضرور سوچوں گی لیکن معیاری فلم ہی میرا انتخاب ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔