فلم انڈسٹری کو اب بھی پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے، ثناء

آئی این پی  جمعـء 18 جنوری 2013
بھارتی بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں، ثنا۔ فوٹو: فائل

بھارتی بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں، ثنا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ادکارہ ثنا ء نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لوگوں میں وقت کی پابندی اور پروفیشنل ازم آجائے تو کوئی شک نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی پہلے کی طرح عروج پر ہوگی۔

اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایک فلم کرکے فنکار نہیں بن جاتا ویسے بھی وینا ملک کے کیریئر کا آغاز ہی بولڈ شوٹ سے ہوا تھا‘ جو ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔

ثناء نے کہا کہ میں نے بھارت میں دیکھا ہے کہ بھارتی بہت پروفیشنل ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں مجھے کئی ایک شوٹنگ کے دوران ان میں پروفیشنل ازم نظر آیا مگر پاکستان میں ایسا نہیں بلکہ ڈنگ ٹپائو پا لیسی سے کام لیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم اندسٹری کو اب بھی پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔