پاکستانی فلم سازشاہنواززالی فوربزفہرست میں شامل

شوبز رپورٹر  جمعـء 14 اپريل 2017
برطانوی جریدے فوربزکی جانب سے ایشیا کے 300 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے: فوٹو: فائل

برطانوی جریدے فوربزکی جانب سے ایشیا کے 300 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے: فوٹو: فائل

 لندن:  پاکستانی فلمساز شاہنواز زالی کا نام فوربز کی انڈر 30 ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس لسٹ (30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست) شامل کرلیا گیا۔

پاکستانی ہدایتکار شاہنواز زالی کی ڈاکومنٹری سو قدم کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا ، جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گلوبل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔ ان کی فلم ’’سو قدم ‘‘ میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیاکہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنا دیا جاتا ہے۔

برطانوی جریدے فوربزکی جانب سے ایشیا کے 300 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس بھی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ عالیہ بھٹ فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔