قائداعظم ٹرافی کرکٹ، لاہور راوی نے ایبٹ آباد کو 222 رنز سے ہرا دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 18 جنوری 2013
لاہور راوی نے ایبٹ آباد کو 222 رنز سے ہرا دیا۔ فوٹو فائل

لاہور راوی نے ایبٹ آباد کو 222 رنز سے ہرا دیا۔ فوٹو فائل

کراچی:  قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں لاہور راوی نے ایبٹ آباد کو 222 رنز سے ہرا دیا۔

عرفان علی نے5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چار روزہ میچ کے آخری دن ایبٹ آباد نے 6 وکٹ پر151 رنز کے ساتھ نامکمل دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، اسے فتح کیلیے481 کا ناممکن ہدف ملا تھا، پہلی اننگز میں 104 رنز پر آئوٹ ہونے والی مہمان سائیڈ اس بار258 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

یاسر حمید نے 9 چوکوں کی مدد سے51 رنز کی اننگز کھیلی،حماد علی نے50 اورخالد عثمان نے 42 رنز بنائے،پہلی اننگز میںکوئی وکٹ حاصل نہ کرنے والے محمد عرفان نے96 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،اعزاز چیمہ اور سعد نسیم نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔قبل ازیں پہلی باری میں199 رنز اسکور کرنے والی فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر 385رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔