عراق کے 4شہروں میں بم دھماکے، 19ہلاک، 64زخمی

اے ایف پی  جمعـء 18 جنوری 2013
سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا،سنی اکثریت کے علاقوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری فوٹو: فائل

سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا،سنی اکثریت کے علاقوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری فوٹو: فائل

بغداد: عراق کے شہروں دوجیل،ہللا، حاجیوا اور کربلا دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھے،دھماکوں میں 12افراد ہلاک64زخمی ہوگئے، دوجیل میں 2کار بم دھماکوں میں7افراد ہلاک اور 32زخمی ہوئے ہیں۔

ہللاشہر کے مضافات میں واقع فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب بم دھماکے میں 5ہلاک15زخمی ہوگئے، کربلا میں بم دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جن میں 8پاکستانی زائرین بھی شامل ہیں۔ اے ایف پی نے پاکستانی زائرین کے بارے میں تصدیق کیلیے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرنیکی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔ تین روز سے جاری دہشتگردی کی لہر میں 71افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

10

ادھر عراق میں سیاسی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے سنی اکثریت کے علاقوں میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کو کئی سیاسی جماعتوں اور حکومت میں شامل وزرا کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔