اگلے سال نیا صوفی البم ریلیز کروں گی، سائرہ پیٹر

ذوالفقار بیگ  اتوار 16 اپريل 2017
پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں منفرد پہنچان رکھتے ہیں، گلوکارہ۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں منفرد پہنچان رکھتے ہیں، گلوکارہ۔ فوٹو: ایکسپریس

اسلام آباد: برطانوی نژاد پاکستانی مقبول گلوکارہ سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی سے محبت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روزنمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ میڈیم نور جہاں، استاد نصرت فتح علی خان، استاد بڑے غلام علی، فلم اسٹار شبنم، ندیم، وحیدمراد، منور ظریف روشن مثال ہیں جبکہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں فن کامظاہرہ کرناایک اعزازہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں نیا صوفی البم ریلیز کیا جائے گا۔

سائرہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے انگلستان میں مقیم ہوں لیکن میرادل پاکستان کی محبت کے لیے دھٹرکتا ہے۔ میں خدا کی محبت پریقین رکھتی ہوں اوراس مقصدکو حاصل کرنے کے لیے موسیقی کے فروغ کا راستہ اپنایا، پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن ہے پاکستانی گلوکار دنیا بھر میں منفرد پہنچان رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔