ڈینش اخبار پر حملہ کی منصوبہ بندی، تہوّر رانا کو 14سال قید

اے ایف پی  جمعـء 18 جنوری 2013
ڈیوڈہیڈلی کا فیصلہ 24جنوری کوسنایاجائے گا،ان پرممبئی حملوں کا بھی الزام ہے فوٹو: فائل

ڈیوڈہیڈلی کا فیصلہ 24جنوری کوسنایاجائے گا،ان پرممبئی حملوں کا بھی الزام ہے فوٹو: فائل

شکاگو: ایک امریکی عدالت نے توہین آمیزخاکے شائع کرنے والے ڈینش اخبارپرحملہ کی منصوبہ بندی کے مقدمے میں ایک 52سالہ پاکستانی نژادامریکی شہری تہوّرحسین راناکو14سال قیدکی سزاسنائی ہے۔

تہور رانا پر الزام ہے کہ انہوں نے کالعدم لشکرطیبہ کواخبارپرحملے کیلئے معاونت فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنے بچپن کے دوست ڈیوڈکول مین ہیڈلی کو حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے مقررکیا،جس نے اخبارکے آس پاس کے ماحول کا جائزہ لیا۔اخبارکے شعبہ اشتہارات کے ساتھ میٹنگیں کیں لیکن امریکی ایف بی آئی نے ان کی خفیہ گفتگوپکڑلی اورانہیں گرفتارکرنے کے دوران پتہ چلاکہ ڈیوڈہیڈلی ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہے۔

8

دونوں ڈینش اخبارپرحملے کے منصوبے کواس لیے پایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکے کیونکہ ممبئی حملوں کے بعد ان پردباؤبہت بڑھ گیاتھا اوران کے پاس اس کے وسائل نہیں تھے۔ڈینش اخبارپرحملہ کے دوران بلڈنگ پرقبضہ کرکے جتنے زیادہ لوگوں کوہوسکے مارکران کے سرکھڑکیوں سے باہرپھینکنے تھے۔ڈیوڈہیڈلی نے اس شرط پرکہ اسے سزائے موت نہیں سنائی جائے گی تمام رازافشاء کردیئے۔ڈیوڈہیڈلی کا فیصلہ 24جنوری کوسنایاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔