مولانا طاہرالقادری بندگلی میں پھنس چکے تھے ،پرویزرشید

خبر نگار  جمعـء 18 جنوری 2013
لانگ مارچ گملے نہیں بلکہ آئین اور جمہوری نظام توڑنے کیلیے تھا، میڈیا سے بات چیت۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

لانگ مارچ گملے نہیں بلکہ آئین اور جمہوری نظام توڑنے کیلیے تھا، میڈیا سے بات چیت۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن )کے رہنماسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مولانا طاہرالقادری بند گلی میں پھنس چکے تھے۔

وہ اگر اپنے مشن میں مخلص ہوتے تو شاہی کنٹینر سے نکل کر مریدین کے ساتھ بارش اور سردی کی سختی کا مزہ چکھتے یا مریدوں کو بھی شاہی کنٹینر والی سہولیات فراہم کرتے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا قادری کا یہ کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ایک گملا تک نہیں ٹوٹا ۔ مولانا قادری کا لانگ مارچ گملے نہیں بلکہ آئین اور جمہوری نظام توڑنے کیلئے تھا۔

16

 

پرویز رشید نے کہا کہ آئین کے اندر بہت راستے ہیں جن کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے، طاہر القادری کوبھی آئینی، جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیئے تھا۔ طاہرالقادری خود بھی لا گریجوایٹ ہیں اورکہتے ہیں کہ میں قانون کا استاد رہا ہوں تو بہتر تھا کہ وہ اپنے دلائل سپریم کورٹ میں دیتے اور جو اصلاحات کرانا چاہتے وہاں سے کراتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔