دبنگ خان سے موازنے پرہریتھک بھڑک اٹھے

ویب ڈیسک  اتوار 16 اپريل 2017
 سلمان کا برانڈ معاشرے اور میرا برانڈ خود کو بدلنے کے لیے ہے، ہریتھک روشن ، فوٹو:فائل

سلمان کا برانڈ معاشرے اور میرا برانڈ خود کو بدلنے کے لیے ہے، ہریتھک روشن ، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان  سے موازنہ کرنے پر ہریتھک روشن  بھڑک اٹھے۔

ہریتھک روشن فلمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ  وقت گزارنے اور اپنے برانڈ ’’ایچ آر ایکس‘‘کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں جب کہ اپنے برانڈ کی تشہیر کے دوران سلمان خان  کے برانڈ’’بینگ ہیومن‘‘سے موازنہ انہیں ہضم نہ ہوا اورصحافی کے سوال پر  بھڑک اٹھے۔

صحافی نے ہریتھک روشن کے برانڈ کو سلمان خان کے برانڈ سے مماثلت قرار دیا تو ہریتھک آگ بگولہ ہوگئے لیکن پھر انہوں نے صورت حال کو سنبھالتے ہوئے  دونوں برانڈز کی خصوصیات بتاکر جان چھڑالی جب کہ اس موقع پر اداکار کا کہنا تھا کہ سلمان کا برانڈ معاشرے کی خدمت  کے لیے ہے اور میں دنیا کو نہیں بدل سکتا لیکن میرا برانڈ خود کو بدلنے کے لیے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔