ن لیگ میں شامل نہیں ہورہا،عباس شریف کے انتقال پرتعزیت کیلئے آیا، نبیل گبول

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جنوری 2013
 مسلح گروہ سیاسی جماعتوں سے زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں، کراچی میں آئندہ الیکشن خونی ہوگا, نبیل گبول. فوٹو: فائل

مسلح گروہ سیاسی جماعتوں سے زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں، کراچی میں آئندہ الیکشن خونی ہوگا, نبیل گبول. فوٹو: فائل

لاہور: نبیل گبول نے نواز شریف سے ملاقات کرکے عباس شریف کے انتقال پرتعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں شامل نہیں ہورہا ایسے فیصلے وقت سے پہلےنہیں ہوتے۔

رائے ونڈ میں نواز شریف سے ان کے بھائی کی وفات پرتعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےپیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وہ صدرآصف زرداری کے کہنے تک پیپلزپارٹی نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم وہ فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔

نبیل گبول نے کہا کہ کراچی کے حالات سے ایم کیوایم سمیت تمام جماعتیں پریشان ہیں مسلح گروہ سیاسی جماعتوں سے زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں، کراچی میں آئندہ الیکشن خونی ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نصیراللہ بابرکی طرز کا آپریشن ناگزیر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔