ٹینس کی دنیا میں کم عمراسٹارکی انٹری،پہلا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل اپنےنام کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 17 اپريل 2017
 واندروسوا نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی ۔ فوٹو : اے پی

واندروسوا نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی ۔ فوٹو : اے پی

سوئٹزرلینڈ: جمہوریہ چیک کی 17 سالہ مارکیتا واندروسووا نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔

ڈبلیو ٹی اے بیل بینی لیڈیز اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 233 واندروسوا نے اپنے اسمارٹ گیم سے عالمی نمبر 99 اسٹونیا کی انیت کونٹاویٹ کو 4-6 اور 6-7 سے ہرایا۔

https://twitter.com/WTA/status/853610298682507264

بائیں ہاتھ کی پلیئر واندروسوا نے اپنے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ میں کامیابی سمیٹتے ہوئے دو سال میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین پلیئر بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی، ان کے خلاف کوئی بھی پلیئر سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔