اصغر خان کیس کی تحقیقات کا اختیار نیب کے پاس ہے، ایف آئی اے

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جنوری 2013
سپریم کورٹ کے حکم کی صورت میں ایف آئی اے کو خصوصی اختیارات دینا ہوں گے جس کی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی صورت میں ایف آئی اے کو خصوصی اختیارات دینا ہوں گے جس کی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔

اسلام آباد: ایف آئی اے حکام نے وزارت داخلہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے اصغر خان کیس کی تحقیقات کا اختیار ایف آئی اے کے پاس نہیں، نیا آرڈیننس آنے کے بعد اب نیب اس کیس کی تحقیقات کرنےکا مجاز ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے پاس سیاست دانوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں ہے، اصغر خان کیس میں آرمی کے سابق افسران بھی شامل ہیں جن کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فوج خود کارروائی کرنے کی مجاز ہے اور اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے ایکٹ میں تبدیلی کرنا ہوگی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی صورت میں ایف آئی اے کو خصوصی اختیارات دینا ہوں گے جس کی منظوری پارلیمنٹ سے لینا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔