ركن صوبائی اسمبلی منظر امام سميت 4 افراد كے قتل كا مقدمہ درج

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 جنوری 2013
مقدمہ 3 موٹر سائيكلوں پر سوار 6 نامعلوم ملزمان كے خلاف درج كرايا گيا ہے، ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن  فوٹو: فائل

مقدمہ 3 موٹر سائيكلوں پر سوار 6 نامعلوم ملزمان كے خلاف درج كرايا گيا ہے، ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن فوٹو: فائل

کراچی: ركن صوبائی اسمبلی منظر امام سميت 4 افراد كے قتل كا مقدمہ نامعلوم ملزمان كے خلاف درج كر ليا گيا۔ 

اورنگی ٹاؤن چشتی نگر نشان حيدر چوک پر نامعلوم ملزمان كی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ كے ركن صوبائی اسمبلی سيد منظر امام، ان كے 2 محافظ پوليس اہلكار محمد عمران خان، محمد ساجد اور ڈرائيور عمران عرف مراد كے قتل كا مقدمہ مقتول منظر امام كے بڑے بھائی سيد مظہر امام كی مدعيت ميں نامعلوم ملزمان كے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت اورنگی ٹاؤن تھانے ميں درج كر ليا گيا۔

ايس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن ڈی ايس پی زاہد حسين نے ايكسپريس كو بتايا كہ مقدمہ 3 موٹر سائيكلوں پر سوار 6 نامعلوم ملزمان كے خلاف درج كرايا گيا ہے، مدعی نے اپنے بيان ميں بتايا ہے كہ ملزمان كے سامنے آنے پر وہ انہيں پہچان لے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔