آرمی چیف نے کہا شفاف الیکشن کیلیے مدد کریں گے، عمران خان

آئی این پی / آن لائن  منگل 18 اپريل 2017
پاناما کیس کا انتظار ہے، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، مشال خان کے ملزمان کو سزا دیں گے، انٹرویو۔ فوٹو:  فائل

پاناما کیس کا انتظار ہے، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، مشال خان کے ملزمان کو سزا دیں گے، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعتراف کیا کہ انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کر کے ملاقات کی تھی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی نگرانی میں 2018 کے انتخابات کو بالکل صاف اور شفاف کروائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات میں کہا کہ ہم 2013 جیسے انتخابات نہیں ہونے دیں گے، ان سے کہا کہ الیکشن میں نہیں بلکہ صاف اور شفاف انتخابات میں اصلی جمہوریت ہے جس پر آرمی چیف نے یقین دہانی کروائی کہ شفاف انتخابات کروانے میں وہ عمران خان کی پوری مدد کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی بندش پر بھی بات کی، آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا انتظار ہے، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، مشال خان کا کوئی قصور نہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو سزا دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔