زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے کوشاں

شوبز رپورٹر  ہفتہ 19 جنوری 2013
میں نے اپنی والدہ کی سربراہی میں ایک فلم کا آغاز کیا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے، آذان  فوٹو : فائل

میں نے اپنی والدہ کی سربراہی میں ایک فلم کا آغاز کیا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے، آذان فوٹو : فائل

کراچی:  اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے اور پروڈیوسر آذان ان دنوں پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

اداکارہ زیبا بختیار کی بھی دیرینہ خواہش ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کو دوبارہ بحال کیا جائے اس حوالے سے زیبا بختیار عملی طور پر کام کا آغاز بھی کرچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری گزشتہ کافی عرصے سے زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کی بحالی کے لیے وقتا فوقتا کوشیشیں کی جاتی رہی ہیں مگر انڈسٹری کی بحالی ناممکن رہی۔

اداکارہ زیبا بختیار نے اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچتے ہوئے اس کے لیے عملی کام کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے آذان کا کہنا ہے کہ پاکستان معیاری فلموں سے کافی عرصے سے محروم تھا اور اس خلا کو پر ہونا چاہیئے تھا میں نے اپنی والدہ کی سربراہی میں ایک فلم کا آغاز کیا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے فلم میں شانزے،آمنہ شیخ،ایوب کھوسو،شمعون عباسی ودیگر فنکار کام کررہے ہیں۔

اس فلم میں ہندوستان سے بھی کچھ لوگوں کو شامل کیا ہے فلم کا کام 35 فیصد ہوچکا ہے اور امکان ہے کہ اس فلم کو مئی تک ریلیز کردیا جائے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ فلم کا نام فلحال فائنل نہیںہواانھوں نے کہا کہ مدت بعد فلم شائقین کو معیاری فلم دیکھنے کا موقع ملے گا امید ہے اس پراجیکٹ میں کامیابی حاصل ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔