گجرات میں پسند کی شادی کی ضد پر لڑکی کو گھروالوں نے زندہ جلادیا

ویب ڈیسک  منگل 18 اپريل 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

گجرات: سوک کلاں میں پسند کی شادی کی ضد پر گھر والوں نے 22 سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے گاؤں سوک کلاں میں 22 سالہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس کی ماں، نانا اور بھائیوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور لڑکی کو کمرے میں بند کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تاہم بعد میں لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی کی ہلاکت سے قبل کا اس بیان قلمبند کیا تھا جس کی روشنی میں اس کے بھائی، ماں اور نانا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔