قائد آباد اور لائنز ایریا میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 19 جنوری 2013
 قائد آباد اولڈ مظفر آباد کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے35سالہ دوست محمد اور32سالہ امریز خان زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

قائد آباد اولڈ مظفر آباد کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے35سالہ دوست محمد اور32سالہ امریز خان زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: قائد آباد اور لائنز ایریامیں فائرنگ کے واقعات میں3افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد اولڈ مظفر آباد کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے35سالہ دوست محمد اور32سالہ امریز خان زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد اولڈ مظفر آباد کالونی کے رہائشی ہیں جبکہ فوری طور پر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، لائنز ایریا سبزی والی گلی میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی ٹانگ میں لگنے سے20سالہ نعیم ولد نور زادہ زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق نعیم گلی میں کھڑا تھا کہ اس دوران ایک فائر کی آواز سنائی دی اور ایک گولی اس کی ٹانگ میں آکر لگ گئی، پولیس واقعے کی تحقیق کررہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔