گوجر خان میں فائرنگ سے 3 نوجوان قتل

ویب ڈیسک  بدھ 19 اپريل 2017
تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

گوجر خان: وارڈ نمبر 11 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجر خان کے علاقے وارڈ نمبر 11 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گوجر خان میں میاں بیوی اور بیٹی  قتل

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے تینوں نوجوانوں کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت عمر، بدر اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔