متحدہ اوراے این پی دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں، بشیرجان

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 19 جنوری 2013
اتحادسے دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے،نہال ہاشمی،منظرامام کی تدفین پرسیاسی رہنمائوں کاعزم. فوٹو: فائل

اتحادسے دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے،نہال ہاشمی،منظرامام کی تدفین پرسیاسی رہنمائوں کاعزم. فوٹو: فائل

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیرجان نے کہاکہ اے این پی اور متحدہ قومی موومنٹ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور ہرصورت دہشت گردی کیخلاف لڑیںگے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماسیدمنظرامام کی نماز جنازہ کے موقع پرجناح گرائونڈمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جمہوریت مخالف قوتیں سیاسی رہنمائوں کے قتل میں ملوث ہیں،ہمارے ایم کیوایم سے لاکھ سیاسی اختلافات ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے،بشیربلورشہید اور منظر امام شہید کی شہادت ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے۔

9

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرنجمی عالم نے  کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم لبرل قوتیں ہیں،انتہاپسندی اور دہشت گردی کا ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی مل کرمقابلہ کریں گے۔مسلم لیگ ن کے صدرنہال ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ دہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کرتے ہیں،بندوق کے بدلے بندوق اٹھالینامسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے اتحاد سے ہی انتہاپسندی اوردہشت گردی کاخاتمہ کرسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔