آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

ویب ڈیسک  بدھ 19 اپريل 2017
دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں میں سزائے موت سنائی گئی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں میں سزائے موت سنائی گئی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 30 دہشت گردوں کی سزائےموت کےبلیک وارنٹس پر دستخط کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزا پر عمل درآمد کے لئے بلیک وارنٹس پر دستخط کردیے ہیں، ان دہشت گردوں کو بھیانک جرائم میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کئے گئے ہیں وہ آرمی پبلک اسکول، سیدو شریف ایئر پورٹ حملے، ایف سی اہلکاروں اغوا اور ان کے سر قلم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔