ویسٹ انڈیزسے سیریز؛ پاکستان کو پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 اپريل 2017
دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی ۔ فوٹو : فائل

دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی ۔ فوٹو : فائل

دبئی: ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کوپانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ الوداعی سیریز کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان ٹیم کو اس مقصد میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم سردست 97 پوائنٹس جوڑ کر پانچویں نمبر پر ہے اور ویسٹ انڈین سائیڈ 69 پوائنٹس لیکرآٹھویں نمبر پر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کالی آندھی کا خوف پاکستانی ٹیم کے اعصاب پرسوار

دونوں ممالک میں 3 میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی، تاہم کیریبیئن سائیڈ کے ہاتھوں 3-0 سے ناکامی پر پاکستان 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر جاسکتا ہے، بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن لے رکھی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان آٹھویں نمبر پر جب کہ اظہرعلی ساتویں نمبر پر ہیں اورمصباح کا نمبر26واں ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔