- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
بھارت میں لوگوں کے درمیان گوبر کی جنگ
آندھرا پردیش: بھارت کے ایک دیہات کائروپلا میں ہر سال لوگ ایک دوسرے پر گائے کا خشک گوبر پھینکتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے اس سے صحت اور خوشحالی آتی ہے جب کہ اس عجیب مقابلے میں ہر سال درجنوں لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں۔
دیومالائی داستانوں کے مطابق ویربھادرہ سوامی اور ایک دیوتا شیوا ، دونوں ہی بھدراکھالی نامی دیوی کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ ویربھادرہ سوامی نے بعد میں دیوی سے شادی کا انکار کردیا اس پر بھدراکھالی دیوی نے اپنے قبائلی وفاداروں کے ساتھ بدلہ لینے کی ٹھانی اور اس نے ویربھادرہ سوامی پر گوبر کے اُپلوں سے بارش کروادی۔ اسی یاد میں ہرسال دیہاتی ایک دوسرے پر خشک گوبر کے اپلے پھینکتے ہیں۔
لڑائی سے قبل گوبر سے بنی ہزاروں گیندوں کو خشک کرکے ایک جگہ جمع کردیا جاتا ہے اورلوگ 2 حصوں میں بٹ جاتے ہیں ۔ ایک ویربھادرا سوامی کا گروپ ہوتا ہے جب کہ دوسرا بدرکھالی کی ترجمانی کرتا ہے۔ دونوں گروپ درختوں، میدان اور گھر کی چھتوں پر چڑھ کر ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں۔ لوگ دیوانہ وار ایک ہاتھ سے گوبر پھینکتے ہیں اور دوسرے ہاتھ میں تولیا یا کپڑا لے کر اپنا بچاؤ کرتے ہیں۔
آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ’’گوبر جنگ‘‘ میں زخمی ہونے والے بعض لوگوں کا علاج ایک مندر میں کیا جاتا ہے جہاں زخموں پر گوبر کی ہی راکھ لگائی جاتی ہے۔
گائے کا گوبر تو اتنی تکلیف نہیں دیتا لیکن گوتمار کا میلہ اس سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے جہاں 2 گاؤں پندھورنا اور سواراگاؤں کے افراد ایک دوسرے پر پتھر پھینکتے ہیں۔ اس سنگ زنی میں کئی لوگ شدید زخمی اور چند ہلاک بھی ہوجاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔