طاہرالقادری کے ایشومیں جیت جمہوریت کی ہوئی، چوہدری شجاعت

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 19 جنوری 2013
طاہرالقادری کےدھرنےکےحوالےسےپیپلزپارٹی اوراتحادیوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا جس کےباعث حالات کوبہتربنانے میں مدد ملی۔ فوٹو: فائل

طاہرالقادری کےدھرنےکےحوالےسےپیپلزپارٹی اوراتحادیوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا جس کےباعث حالات کوبہتربنانے میں مدد ملی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے دھرنے کے معاملے پرمفاہمت اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں  نے کہا کہ سیاست ناممکنات کو ممکن بنانے کا نام ہے۔ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ طاہرالقادری کے دھرنے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ دھر نے سے متعلق جو کچھ بھی کیا وہ ملک اور قوم کے مفاد میں کیا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ طاہرالقادری کے معاملے میں جیت جمہوریت کی ہوئی ہے، جس کے ملکی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ لیگی وفود نے شجاعت کوطاہر القادری کے ساتھ کامیاب مذاکرات پرانھیں مبارکباد دی اور پھول پیش کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔