- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
نوازشریف کو ضرورت پڑی تب بھی ان کے کام نہیں آؤں گا، آصف زرداری
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمارے ساتھ بہت زیادہ بددیانتی کی اور اب انہیں ہماری ضرورت بھی پڑی توفون نہیں اٹھاؤں گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پاناما کیس کے فیصلے کا بڑی شدت سے انتظار ہے، نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں اس لیے معلوم نہیں کہ وزیراعظم پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم پاناما فیصلے پر احتجاج جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوگا جب کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو مان لینا بہتر ہوگا کیونک ان کے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیراعظم بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہ شہنشاہ بن کر پارلیمنٹ چلا رہے ہیں جب کہ حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
سابق صدر کا کہنا تھا کہ 2014 میں حکومت کوسیاسی شہید نہیں ہونے دیا لیکن اب نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہی ہوگی جب کہ حکومت بھی قبل ازوقت الیکشن پرجاسکتی ہے اور ہم بھی جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمارے ساتھ بہت زیادہ بددیانتی کی اور اب نوازشریف کو ضرورت بھی پڑی توفون نہیں اٹھاؤں گا جب کہ وفاق اورصوبے کی لڑائی ہے جو بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتی ہے لیکن وفاق تنازعات کو سیاسی معاملہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت سستا تیل ملنے کے باوجود بجلی سستی نہیں کررہی، اب توکسان کے پاس پانی ہے نہ بجلی، حکمران روڈ بنواسکتے ہیں اور کمیشن لے سکتے اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے جب کہ میں نوازشریف سے بہتر مینجمنٹ کرسکتا ہوں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میرے ساتھیوں کوکیوں اٹھایا اور ان کے ساتھ کیا جارہا ہے یہ تواٹھانے والے جانیں جب کہ میرے ساتھیوں کوجواٹھارہے ہیں ان سے نہیں لڑوں گا اور نہ کسی قسم کے دباؤ میں آوں گا، جیل میں قید تنہائی میں تھا تب دباؤ میں نہ آیا تواب کیا آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں اور اگر ہماری حکومت آئی توحسین حقانی کو کوئی نہ کوئی سزادیں گے کیوں کہ جس نے دھرتی سے وفا نہیں کی وہ اپنی ماں سے بغاوت کرتا ہے اور ایسا شخص کچھ بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے سامنے مشرف کونکالنے اور اداروں کو بنانے کا مقصد رکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔