کرس گیل اپنے تاریخ ساز بیٹ کو نیلام کریں گے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 اپريل 2017
کرس گیل بیٹ کو نیلام کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلیے دیں گے . فوٹو : فائل

کرس گیل بیٹ کو نیلام کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلیے دیں گے . فوٹو : فائل

راجکوٹ: ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار آل راؤنڈر کرس گیل اپنے تاریخ ساز بیٹ کو نیلام کریں گے۔

کرس گیل نے منگل کو آئی پی ایل میں گجرات لائنز کیخلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کرس گیل ٹی 20 میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

گیل نے مشکل وقت کے دوران بھرپور سپورٹ پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ جس بیٹ سے انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے وہ اسے نیلام کر کے حاصل ہونے والی رقم چیریٹی کیلیے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔