رونالڈونےہیٹ ٹرک داغ کررئیل میڈرڈ کوسیمی فائنل میں رسائی دلوادی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 اپريل 2017
کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی  ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی ۔ فوٹو؛ فائل

کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی ۔ فوٹو؛ فائل

میڈرڈ: کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک داغ کر رئیل میڈرڈ کو یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی دلوادی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی ایونٹ میں گولز کی سنچری بھی مکمل کرلی، وہ اب مجموعی طور پر 101 گول بناکر آل ٹائم ٹاپ اسکورر میں سرفہرست ہیں، لیونل میسی 94 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، رئیل میڈرڈ نے جرمن کلب بائرن میونخ کو اضافی وقت میں ہوم گراؤنڈ پر 2-4 سے شکست دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کرسٹیانو رونالڈو نے یورپیئن گولز کی سنچری مکمل کرلی

دفاعی چیمپئن کا ایگریگیٹ پر فتح کا اسکور 3-6 رہا، بائرن کو فرسٹ لیگ میں 2-1 کا خسارہ تھا، دوسرے کوارٹر فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے انگلش کلب لیسٹرسٹی کا سیکنڈ لیگ میں 1-1 سے برابر رہا، تاہم ایٹلیٹکو نے فرسٹ لیگ 0-1 سے جیتنے کی وجہ سے ایگریگیٹ پر 1-2 سے فتح پائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔