- کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک، 7 سالہ مغوی بچہ بازیاب
- چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کےخلاف درخواست خارج
- اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو 4 مئی کو طلب کرلیا
- این آراو سے متعلق درخواست پر پرویز مشرف اور آصف زرداری کو نوٹس جاری
- محمد عامر کو برطانیہ کا ویزا جاری، بدھ کی صبح روانہ ہوں گے
- گوات در سے گوادر تک
- پشاور میں نجی اسکولوں کا احتجاج؛ ہائی کورٹ کا ہڑتالی اسکولوں کو تحویل میں لینے کا حکم
- سرکاری بھرتیوں پر پابندی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں فیصلے کا حکم
- سندھ میں انٹر امتحانات: پیپر شروع ہونے سے 10 منٹ پہلے پرچہ آؤٹ
- فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں
- انڈونیشیا کے سابق اسپیکر کو کرپشن الزامات پر 15 سال قید اور نااہلی کی سزا
- چوہدری نثار نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ختم کئے، چیف جسٹس
- نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
- جون جولائی کی فیسوں پر پابندی کا کوئی حکم نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- چین کے تین منزلہ بار میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک
- نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا
- گجرات میں غیرت کے نام پر مبینہ قتل کی گئی اطالوی نژاد خاتون کی قبر کشائی
- شمالی کوریا میں بس حادثے میں چینی سیاحوں سمیت 36 افراد ہلاک
- وزیراعظم بیرون ملک مفرور ملزم سے ملتے ہیں شاید انہیں قانون کا پتہ نہیں، چیف جسٹس
- نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نوازشریف
چقندرکا جوس دماغ کو توانا اور جوان رکھتا ہے، تحقیق

چقندر کے رس کو دل کو طاقت دینے، بلڈ پریشر کم کرنے اور دیگر امراض میں مفید قرار دیا جاتا رہا ہے، فوٹو؛ فائل
نارتھ کیرولینا: اگر آپ صبح یا شام کی ورزش سے پہلے ایک کپ چقندر کا رس پی لیں تو اس سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے۔
یہ تحقیق نارتھ کیرولینا میں واقع ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے جس کےبعد ان کا کہنا ہےکہ اگر ورزش اور جاگنگ سے قبل چقندر کا رس پیا جائے تو اس سے دماغ کے بعض حصے بہت مضبوط اور سرگرم ہوجاتے ہیں جب کہ چقندر کا مستقل استعمال آپ کے دماغ کو جوان اور توانا رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے خاندان میں ڈیمنشیا اور دماغی امراض کی تاریخ رکھنے والے افراد بھی اس سے اپنے دماغ کو بچاسکتے ہیں۔
شاید اس کی وجہ چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ ہے جو فوری طور پر دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے اور ورزش کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نائٹرک آکسائیڈ ایک بہت طاقتور شے ہے یہ جسم کے ان حصوں تک جاتا ہے جہاں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہمارا دماغ غیرمعمولی طور پر زائد آکسیجن استعمال کرتا ہے۔ چقندر کا رس ورزش کے ساتھ مل کر دماغ پر کچھ ایسا ہی مثبت اثر ڈالتا ہے کہ وہ بہت حد تک نوجوانوں کے دماغ سے مشابہ ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 55 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا سروے کیا۔ انہیں دو گروہوں میں تقیسم کرکے انہیں 50 منٹ تک چہل قدمی کرائی گئی۔ ایک گروپ کو چقندر کا جوس دیا گیا اور دوسرے گروہ کو جوس نہیں پلایا گیا۔ ہر ہفتے 3 مرتبہ لوگوں پر یہ تجربات کیے گئے اور اس تجربے کو 6 ہفتے تک جاری رکھا گیا۔
جنہوں نے چہل قدمی سے قبل چقندر کا رس پیا تھا ان کے دماغ کے وہ مقامات قدرے سرگرم دیکھے گئے جو حرکت، جذبات اور سمجھ بوجھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں نائٹریٹ اور نائٹرائٹ کی بلند شرح بھی دیکھی گئی۔ اس سے قبل کوئن میری یونیورسٹی لندن نے بھی کہا تھا کہ اگر آپ روزانہ 250 ملی لیٹر چقندر کا رس استعمال کریں تو اس سے بلڈ پریشر کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔