بھارتی اداکارہ شیبا بھاگڑی نے پاکستان میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا

شوبز رپورٹر  جمعرات 20 اپريل 2017
شیبا بھاگڑی چند روز قبل اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں۔ فوٹو : فائل

شیبا بھاگڑی چند روز قبل اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: بھارتی اداکارہ شیبا بھاگڑی نے پاکستان میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا۔

ذرائع کے مطابق شیبا بھاگڑی چند روز قبل اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں جہاں انھوں نے ننکانہ صاحب اور حسن ابدال سمیت دیگر شہروں میں مقدس مقامات کی زیارت کیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مختلف شہروں میں مقیم اپنے رشتہ داروں اوردوستوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔