سہیل خان کا فلم ’’شور شرابا‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان

شوبز رپورٹر  جمعرات 20 اپريل 2017
اپنے کام پربھروسہ ہے،’’شورشرابا‘‘کیساتھ کسی دوسری فلم کی ریلیزسے فرق نہیں پڑتا، پروڈیوسر۔ فوٹو: فائل

اپنے کام پربھروسہ ہے،’’شورشرابا‘‘کیساتھ کسی دوسری فلم کی ریلیزسے فرق نہیں پڑتا، پروڈیوسر۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پروڈیوسر سہیل خان کی فلم ’’شورشرابا‘‘ عیدالفطرپر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گزشتہ روز فلم کی حتمی تاریخ نمائش کے ساتھ ساتھ اس کا فائنل موشن پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا جو لالی ووڈ کی کی تاریخ کا پہلا موشن پوسٹرہے۔ اس حوالے سے پروڈیوسر سہیل خان کا کہنا ہے کہ میری فلم کی ریلیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھی اور انڈسٹری سمیت دیگر لوگ بھی اس انتظارمیں تھے کہ فلم کب ریلیزکی جارہی ہے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ وہ عیدپر یہ فلم دیکھ سکیں گے۔

سہیل خان نے بتایا کہ اس فلم کی کاسٹ میں رابی پیرازادہ، میبل خان، عمران خان، احمد بٹ، رابی، نشو بیگم، بہار بیگم ، عدنان خان، میرا اور مصطفیٰ قریشی سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے کام پر مکمل بھروسہ ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس فلم کو عیدالفطر پر ریلیز کررہا ہوں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عید پر اس کے ساتھ کون کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔