مذہب اختیار کرنے میں تیمور خودمختار ہوگا، سیف علی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اپريل 2017
کرینہ تیمور کو لبرل اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں، سیف علی خان، فوٹو؛ فائل

کرینہ تیمور کو لبرل اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں، سیف علی خان، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور کو ماں باپ کے مذہب میں سے کوئی بھی مذہب اپنانے کا اختیار ہوگا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام مسلم مذہب کی مناسبت سے تیمورعلی خان رکھا گیا جب کہ سیف علی خان مسلمان اور کرینہ کپور ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جس کے بعد ان کے بیٹے کے مذہب کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے گئے تھے لیکن اب سیف علی خان نے خود ہی اس معاملے میں لب کشائی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کرینہ کا بیٹا تیمور’’ لٹل جان‘‘ بن گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ تیمور کو مکمل طور پر کوئی بھی مذہب اختیار کرنے میں آزادی  حاصل ہے جب کہ بطور والد میں چاہتا ہوں میرا بیٹا کھلے ذہن اورملک کا اچھا امیج بنانے والا بنے لیکن کرینہ تیمور کو لبرل اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں تاہم تیمور نے خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:’تیمور پٹھانوں جیسا خوبصورت ہے‘

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔