- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
لکس ایوارڈ کا میلہ، فہد، ماہرہ اور فلم ایکٹر ان لاء کے نام
کراچی: 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا میلہ اداکار فہد مصطفیٰ اور ان کی فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ کے نام رہا جس نے بہترین فلم، ہدایتکار اور اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ ماہرہ خان کو فلم’’ہومن جہاں‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے رنگا رنگ 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض پہلی بار معروف گلوکار عاطف اسلم نے سرانجام دیئے جن کے منفرد انداز نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘3 کیٹیگریز میں ایوارڈ لے اڑی جس نے جہاں سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ لیا وہیں بہترین اداکار اور ہدایت کاری کے شعبے میں بھی میدان مار لیا جس کے تحت فہد مصطفیٰ کو بہترین اداکار اور نبیل قریشی کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اداکاراؤں میں ماہرہ خان ایوارڈ کا اُجلا ستارہ بنیں جنہیں فلم ’’ہومن جہاں‘‘ میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ دیا گیا۔
ڈرامہ کیٹیگری میں ڈرامہ سیریل ’’اڈاری‘‘ کے لیے فرحت اشتیاق بہترین مصنف، بہترین اداکاری حسن خان اور بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ احتشام الدین کے نام رہا جب کہ ڈرامہ سیریل ’’من مائل‘‘ میں اداکاری پر مایاعلی بہترین اداکارہ قرار پائیں اور بہترین ٹی وی پلے کا ایوارڈ ’’دل لگی‘‘ نے لیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈ میں شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ کے اداکار خالد ارگنج کو انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ دیا گیا جسے وصول کرنے کے لیے وہ خودت قریب میں موجود تھے جب کہ تقریب میں اداکار عمران عباس نے نصرت فتح علی خان کی گیت ’’کسے دا یار نہ بچھڑے‘‘ پر پرفارم کرکے دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔