یونس خان 10 ہزار رنز کی تکمیل کے قریب 

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 20 اپريل 2017
یونس 9 ہزار 977 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔  فوٹو : فائل

یونس 9 ہزار 977 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: جمیکا ٹیسٹ میں 23 رنز بناکر یونس خان 10 ہزارکا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز جمعہ سے ہورہا ہے جب کہ اپنی آخری سیریز کھیلنے والے سینئر کرکٹر یونس خان 9 ہزار 977 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، یونس خان نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، بعد ازاں دنیا کے مختلف میدانوں کی کنڈیشنز کے مطابق انھوں نے خود کو ڈھالتے ہوئے ٹیسٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف سنچری اسکور کی،اس میں انگلینڈ اور بھارت میں ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔