میرے بھانجے کو قتل کیا گیا ہے،کامران کےماموں کا الزام

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2013
نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کی جائے گی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کی جائے گی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

میاں چنوں: رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھانجے کو قتل کیا گیا ہے۔

کامران فیصل کی میت آج ان کے آبائی شہر میاں چنوں پہنچا دی گئی جہاں ان کی تدفین کی جائے گی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران فیصل کے ماموں نے  الزام عائد کیا کہ ان کے بھانجے نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے کہ کیونکہ کامران کی کمراور گردن پر تشدد کے نشانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوزکوملنےوالی دستاویزات کےمطابق کامران فیصل نے 13 نومبر 2012 کوڈی جی نیب کوایک خط لکھا تھا ، جس میں کامران فیصل نےکہا کہ وہ رینٹل پاورجیسےمیگا اسکینڈل کوحل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،اس لیے یہ تفتیش ان سےواپس لےکرکسی اعلیٰ افسرکودے دی جائے تاہم کامران فیصل کی موت کی وجہ جاننے کےلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر امتیاز ، ڈاکٹر جاوید ،ڈاکٹر تنویر ، ڈاکٹرافتخار اورڈاکٹر بیگ شامل ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ پیش کردی ہے جو آج جاری کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔