بھارتی فوجی کا برخاستگی کیخلاف عدالت میں وردی پہن کر پیش ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
اپنی تنخواہ نہیں بڑھانا چاہتا  فوجیوں کو مناسب کھانا اور وقت پر چھٹیاں دی جائیں، تیج بہادر۔ فوٹو: فائل

اپنی تنخواہ نہیں بڑھانا چاہتا فوجیوں کو مناسب کھانا اور وقت پر چھٹیاں دی جائیں، تیج بہادر۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی فوجیوں کو ناقص کھانا دینے کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکار نے خود کو نوکری سے برطرف کئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ جاتے ہوئے عدالت میں وردی پہن کر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل این ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم رستم میں اکشے کمار وردی میں اپنا کیس لڑتے نظر آئے تھے لیکن اب فلم نہیں بلکہ حقیقت میں ایک فوجی اعلیٰ افسران کے خلاف عدالت میں وردی پہن کر پیش ہوگا۔

بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر نے نوکری سے برخاستگی کے خلاف ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تیج بہادر کا اب بھی موقف ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور کھانے کی صورتحال نہ صرف بی ایس ایف میں بلکہ آرمی، نیوی اور ایئرفورس میں بھی اہلکاروں کو ناقص کھانا دیا جارہا ہے۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برخاستگی کے خلاف عدالت میں وردی پہن کر پیش ہوں گے تاہم انہوں نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ میں اضافہ چاہتے ہیں۔

تیج بہادر کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ ہے کہ فوجیوں کو مناسب کھانا اور وقت پر چھٹیاں دی جائیں جب کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔