تبدیلی کنٹینر کے ذریعے نہیں ووٹ کی طاقت سے آتی ہے،شہباز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2013
ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے بڑی مشکل سے اپنی عزت بچا پائے، شہباز شریف  فوٹو : فائل

ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے بڑی مشکل سے اپنی عزت بچا پائے، شہباز شریف فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کنٹینر کے ذریعے نہیں بلکہ ووٹ کی طاقت سے آتی ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنٹینر والے انقلابی زر بابا چالیس چوروں کے اتحادی بن گئے، ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے والے شیر و شکر ہو گئے اور ڈی چوک میں ڈیل کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 5 روز کا ناٹک 5 گھنٹے میں بغیر مطالبات منوائے منطقی انجام کو پہنچا، ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے بڑی مشکل سے اپنی عزت بچا پائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔