بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سینکڑوں سکھ یاتری بھارت روانہ

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والے 1500 سے زائد سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے حسن ابدال آئے 1583 یاتری لاہوراسٹیشن سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت کے اٹاری بارڈرکے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ بیساکھی میلہ 14 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہا جس میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کو الوداع کہنے کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی 2 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

یاتریوں کی واپسی کے وقت لاہور اسٹیشن کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرزکی بڑی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ اسٹیشن پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور گاڑی کا داخلہ بند تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔