- کراچی دو دریا پر 3 ریسٹورینٹس بند، ملازمین کا احتجاج
- عطا الحق قاسمی پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی 20 کروڑ روپے کے اخراجات
- میری مرضی اور شانہ بہ شانہ
- حنا ربانی کھر اور ان کے والد پر جعلسازی کا مقدمہ درج
- فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد
- یورینس نظامِ شمسی کا سب سے ’بدبودار‘ سیارہ ہے، ماہرین
- نوجوانوں کو جنگ سے بچانے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، ملیحہ لودھی
- بغیر آکسیجن پانی میں 13 منٹ تک رہنے والے سمندری خانہ بدوش
- آئی سی سی میٹنگز، پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع
- مانع حمل ادویہ سے خواتین کے دماغ سکڑنے کا انکشاف
- مشتاق اور ثقلین نظرانداز، سری لنکا نے پیٹرسلیپ کو کیمپ میں بلا لیا
- کرکٹ میں چیٹنگ؛ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نجم سیٹھی
- ہاشم آملا نے ملکی ایوارڈ حاصل کرلیا
- ویزا مسائل؛ محمد عامر انگلینڈ کے لیے اڑان نہ بھرسکے
- راشد خان بھی ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے ورلڈ الیون کا حصہ بن گئے
- وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے
- ہارٹ ٹرانسپلانٹ؛ منصور احمد نے بھارت سے مدد مانگ لی
- ٹرینٹ بولٹ کے حیران کن کیچ کی ویڈیو وائرل ہو گئی
- یوتھ اولمپکس کوالیفائنگ؛ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی بنکاک روانگی
- ساؤتھ ایشین جوڈو میں پاکستان کا دوسری پوزیشن پر اختتام
انوشکا شرما شاہ رخ خان کی بے حد دیوانی

شاہ رخ اور میری سوچ بھی ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے، انوشکا شرما۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شاہ خان کی بے حد دیوانی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کو وہ اپنا بہترین کوساتھی اداکار بھی مانتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ شا ہ رخ کے ساتھ اپنے فنی کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھرکنگ خان کے ساتھ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں جلوہ گرہوں گی۔ اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی نظرمیں بہترین ساتھی اداکارہیں، ہماری سوچ بھی ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ مطالعے کے شوق کی وجہ سے ہر موضوع پر بات کرسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں آپس میں بہت سارے موضوعات پربہت سی باتیں کرتے ہیں جب کہ دیگر اداکاروں کی ایسی عادت نہیں ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ اور انوشکا کی نئی فلم کی ریلیز سے قبل ایک اور بڑی ڈیل
انوشکا شرما نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ گپ شپ بہت اچھی لگتی ہے اور کام کے دوران ان کا جوش و خروش عروج پرہوتا ہے جوہرکسی کو متاثرکرتا ہے جب کہ امتیازعلی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی سپراسٹارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔
اداکارہ انوشکا شرما کی شا ہ رخ خان کے ساتھ یہ تیسری فلم ہوگی جب کہ اس سے قبل وہ ’رب نے بنادی جوڑی‘ اور’جب تک ہے جان‘ میں بھی اداکارکے ساتھ کام کرچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں شاہ رخ خان اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظرآئیں گے اورفلم 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ فلم پہلے ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑکما چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔