شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوگواہوں نے شناخت کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2013
گواہوں نے شاہ رخ جتوئی پرہاتھ رکھ کراس کی شناخت کی.  فوٹو:فائل

گواہوں نے شاہ رخ جتوئی پرہاتھ رکھ کراس کی شناخت کی. فوٹو:فائل

کراچی: عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوگواہوں نے شناخت کرلیا۔

پولیس شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے چہرے پر پردہ ڈال کرسٹی کورٹ لائی جہاں مجسٹریٹ کے سامنے استغاثہ کے دونوں گواہوں نے شاہ رخ جتوئی پرہاتھ رکھ کراس کی شناخت کی اور کہا کہ اس ہی کی گولی سے شاہ زیب ہلاک ہوا۔ گواہوں نے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ جتوئی نے چلتی گاڑی پرشاہ زیب پرفائرنگ کی جس سے گاڑی الٹ گئی،گاڑی الٹنے کے بعد شاہ رخ جتوئی نے پھرفائرنگ کی۔

شاہ رخ جتوئی نے اس موقع پر کہا کہ ٹی وی پراتنی دفعہ میری تصویردکھائی جاچکی ہے کہ مجھے اب سب پہچانتے ہیں لہٰذا گواہوں کی جانب سے دیئے گئے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔