جنوبی پنجاب صوبہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، گورنر پنجاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2013
بہاولپور صوبے کی بحالی سے یہ تصور بھی غلط ثابت ہوجائے گا کہ پنجاب سب کا حصہ لے جاتا ہے، مخدوم احمد محمود   فوٹو: آن لائن

بہاولپور صوبے کی بحالی سے یہ تصور بھی غلط ثابت ہوجائے گا کہ پنجاب سب کا حصہ لے جاتا ہے، مخدوم احمد محمود فوٹو: آن لائن

لاہور: گورنرپنجابمخدوم احمد محمود نےکہا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، اس پر بہاولپور کے تمام اسٹیک ہولڈرز بھی راضی ہوں تو یہ ملک کےمفاد میں ہوگا۔

گورنر پنجاب کی رہائش گاہ پر بہاولپور صوبے کی بحالی کے لئے ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، کورکمیٹی کے  اجلاس کے بعد گورنرپنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  بہاولپور صوبے کی بحالی کی تحریک بھی جنوبی پنجاب کے ایک صوبے پر راضی ہے جس کا نام بہاولپور ہوگا اور اس میں ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن بھی شامل ہوں گے۔

مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی سے یہ تصور بھی غلط ثابت ہوجائے گا کہ پنجاب سب کا حصہ لے جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔